بنگلہ دیش کی مشہور و معروف اداکارہ نے فلمی انڈسٹر ی کو خیر باد کہہ کر تبلیغ شروع کر دی ، فیس بک سے ہزاروں تصاویر ڈیلیٹ کی ،فلم انڈسٹری کو بتایا جہنم

ڈھاکہ(ملت ٹائمزایجنسیاں)
بنگلہ دیش کی مشہور و معروف اداکارہ نے فلمی انڈسٹر ی کو خیر باد کہہ کرزندگی کو رخ ایسا موڑا ہے کہ ان کے مداح ان کے ایک جھلک تو کیا ناخن تک بھی نہیں دیکھ سکیں گے۔بنگلہ دیشی اداکارہ نے فلمی دنیا کو خیرباد کہہ کر قرآ ن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تبلیغ شروع کردی ہے غیر ملکی ذرائع ابلا غ کے مطابق 22 سالہ ادکارہ نازنین اختر ہیپی نے اپنے نام کے ساتھ اپنا حلیہ بھی یکسر بدل کر رکھ دیا ہے اور اب صرف پورا برقعہ بلکہ ہاتھوں اور پیروں کو چھپانے کے لیے دستانے اور موزے بھی پہنتی ہیں۔ انہوں نے اپنا نیا نام ’امتہ اللہ ‘رکھ لہا ہے اور اپنے ماضی سے رشتہ یکسر منقطع کر کے مدرسے میں قرآن پڑھنے کے ساتھ ساتھ تبلیغ کے کام میں مصروف ہیں۔رواں ماہ اداکارہ کی زندگی پر نئی کتاب شائع ہو ئی ہے جس میں ان زندگی کی تبدیلی کیسے آئی اور اب وہ کس راہ پر گامزن ہیں بنگلا دیشی عوام نے امتہ اللہ کی کتاب کو ہاتھوں ہاتھ لیتے ہوئے ناشر کو ہزاروں کاپیا ں دوبارہ شائع کر نے پر مجبور کر دیا ہے اور اب تک ان کی کتاب کے ہزاروں کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں کتاب کا نام ’ہیپی سے امتہ اللہ تک‘ ہے، جس کے مصنف عبداللہ فاروق اور ان کی اہلیہ صادقہ سلطانہ ہیں، کتاب میں امتہ ا للہ کے براہ راست انٹرویو پر مشتمل ہیں جس میں انہوں نے اپنی زندگی کی کایا پلٹنے کی وجوہات بیان کیں۔
کتاب کے مصنف عبداللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ روبیل کے ساتھ تنازع اور عدالتی جنگ ہارنے کے بعد ہیپی نے نئی فلم میں کام شروع کیا جس کی شوٹنگ کے دوران ایک رات انہوں نے اپنی زندگی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا اور تبلیغی جماعت میں شامل ہو گئیں۔ انہوں نے فیس بک سے اپنی ہزاروں تصاویر ڈیلیٹ کر کے فلمی دنیا کو خیر باد کہا اور مکمل پردہ کرنا شروع کر دیا۔ امتہ اللہ کا کہنا ہے کہ انہیں دوبارہ بہترین زندگی گزارنے کے لئے نیا جنم ہوا ہے۔ شوبز میں واپسی سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ جہنم کی آگ میں قدم نہیں رکھنا چاہتیںاور نہ ہی اس کا کبھی خیا ل آ تا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب میں رشتہ ازدواج میں بھی منسلک ہو چکی اور بہترین پر سکون زندگی گزار رہی ہوں۔