سعودی اتحاد کی جانب سے الجزیرہ پر پابندی کا مطالبہ پریس کی آزادی کیلئے عظیم خطرہ :اقوام متحدہ

دوحہ (ملت ٹائمز)
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ نے الجزیرہ پر پابندی عائد کئے جانے والے سعودی عر ب کے مطالبہ کو مستردکرتے ہوئے اسے پریس کی آزادی کیلئے عظیم خطرہ اور شدید نقصان بتایا ہے۔
الجزیرہ میں شائع رپوٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ ڈیوڈ کائی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ سعودی عرب کے مطالبات کی فہرست میں الجزیرہ پر پابندی کی شق میڈیا کی آزادی پر قد لگانے کے مترادف ہے اور سفارتی بحران کے نام پر پریس کی آزاد ی کو خطرہ میں ڈالنے کی کوشش ہے ۔
واضح رہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے قطر کا بائیکاٹ کیئے جانے کے بعد گذشتہ دنوں تیرہ نکات پر مشتمل مطالبات کی فہرست قطر کو سونپی گئی تھی جس میں سعودی عرب نے قطر سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ الجزیر نیوز نیٹ ورک پر پابندی عائد کرے۔