دہلی کے صحافی میم ضاد فضلی کے گھر پر ڈاکہ،کمپیوٹر ،لیپ ٹاپ اور ویڈیو کیمرا سمیت 18000 روپے کی چوری

نئی دہلی(ملت ٹائمز)
دہلی کے مشہور صحافی اور روزنامہ ہند نیوز کے نیوز ایڈیٹر جناب میم ضادفضلی کے گھر پر چوری کا واقعہ پیش آیاہے ،جس میں تقریبا دو لاکھ سے زائد کی مالیت چوروں نے چرالی ہے ،جس سے وہ اور ان کی فیملی بہت زیادہ پریشان ہے ،سب سے زیادہ قابل افسوس بات یہ ہے کہ لیپ ٹاپ بھی چوری ہوگیا ہے جس میں ان کا قلمی اثاثہ موجود تھا۔
ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے میم ضاد فضلی نے بتایاکہ گذشتہ کل ان کی اہلیہ بچوں کے ساتھ دہلی میں واقع جہانگیر پوری اپنے رشتہ دار کے یہاں چلی گئیں ،رات کو آفس سے فارغ ہوکر فضلی صاحب بھی وہاں پہونچ گئے ،آج تقریبا چار بجے شام کودہلی کے بٹلہ ہاﺅس میں واقع وہ گھر پہونچے تویہاں کا تالا ٹوٹی ہوا ملا اور پتہ چلاکہ یہاں چوری کی ورادا ت ہوئی ہے اور بڑی تعداد میں چوروں نے یہاں سے سامان چوری کرلیا ہے ۔
میم ضاد فضلی نے ملت ٹائمز کو بتایاکہ فلیٹ سے ایک کمپوٹر،ایک لیپ ٹاپ 18000نقد روپے،ان کے اور بچوں کے سبھی نئے کپڑے، جوتے اور دیگر سامان چوری کئے جاچکے ہیں ،اس کے علاوہ 79000 روپے کی مالیت کا سونی کمپنی کا ویڈیوکیمرا بھی چوری ہوگیا ہے ۔واضح رہے کہ یہ کیمرا وہ کسی دوسرے صاحب سے مانگ کر لائے تھے ۔
انہوں نے بتایاکہ جب انہوں نے پولس اسٹیشن میں شکایت کی تو ایف آئی آر درج کرنے میں ٹال مٹول کیا گیا اور بہت جدوجہد کے بعد جامعہ نگر تھانہ میں اس واردات کی ایف آئی آر درج ہوئی ۔
صحافی میم ضاد فضلی نے بہت غمزہ لہجے میں کہاکہ افسوناک بات یہ ہے کہ میری قلمی محنت کے سارے اثاثے لیپ ٹاپ ہی میں تھے،یوں سمجھ لیجیے کہ چوروں نے مجھے بالکل کنگال بنادیاہے،اس وقت سے ہی یکلخت بیوی اور بچے سبھی رورہے ہیں۔
واضح رہے کہ میم ضاد فضلی دہلی کے مشہور صحافیوں میں مانے جاتے ہیں ،متعدد اخبارات میں ادارتی فرائض انجام دے چکے ہیں ،فی الحال ہند نیوز میں بطور نیوز ایڈیٹر کام کررہے ہیں ۔