امریکہ نے ایک مرتبہ پھر دی شمالی کوریا کو دھمکی ،کہاجواب دینے کا وقت اب آچکاہے

واشنگٹن(ملت ٹائمزایجنسیاں)
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ایک بارپھرشمالی کوریا پر برس پڑے، کہا شمالی کوریا کے معاملے پر صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، اب پختہ ارادے کے ساتھ جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاو¿س میں جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کے ساتھ پریس کانفرنس میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سب کو ایک لاپرواہ اور بے رحم حکومت سے خطرہ ہے، انہوں نے شمالی کوریا کو خبردار کیا کہ وہ جلد ازجلد اپنا قبلہ درست کرے۔
اس موقع پرجنوبی کوریا کے صدرمون جے ان نے کہا شمالی کوریا کے رہنماو¿ں سے گفتگو جاری رکھنے کی ضرورت ہے، جنوبی کوریا اپنے دفاع کے لیے اقدامات اٹھاتا رہے گا، اس سے پہلے اپریل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری پروگرام کی وجہ سے اس کے ساتھ ایک بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے