مدرسة الصفّہ ٹپوکشن گنج مےںداخلہ کا آغاز

کشن گنج(پریس ریلیزملت ٹائمز)
مدرسة الصفّہ ٹپو،تاراباڑی چوک کشن گنج میں طلباکے داخلوں کا آغاز7جولائی سے ہورہاہے۔اس مدرسے مےں حفظ وتجویداورگجرات کے طرزپرنورانی قاعدہ کی تعلیم اوربچوں کی تربیت پرخصوصی توجہ ی جائے گی ۔ےہ اطلاع مدرسہ کے ناظمِ تعلےمات قاری محمود ندوی نے دی۔واضح رہے کہ مدرسة الصفہ کے با نی وسرپرست معروف عالم دین و ممبر پارلیمنٹ مولانااسرارالحق قاسمی ہےں ۔ مدرسہ ہذا مےں الفلاح مسجد لونی دہلی اوردارالعلوم اسراریہ سنتوش پورکولکاتہ جو تعلےم وتربےت کے مےدان مےں معروف ومشہور ہےں ،کے متعدد تجربہ کاراساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی ہےں۔اس مدرسے میں حفظ و تجوید کی معیاری تعلیم کےساتھ عصری علوم انگریزی وحساب وغیرہ کابھی انتظام کےا گےاہے۔ علاوہ ازےں بچوںکوفرائض و سنن اور شب و روزکی مسنون دعائیں یادکروانے پر زور دےاجائے گا ،نےز ہمہ وقت بچوںکی خصوصی نگہہ داشت کے لےے نگراںکا انتظام بھی رہے گا۔چوںکہ سیٹیں محدودہےں، اس لیے خواہشمند طلبا اوران کے والدین مقررہ تاریخوںمیں مدرسہ پہنچ کر فارم حاصل کرکے داخلے کی کارروائی جلدمکمل کرالیں۔مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر9871427090پرکال ےا واٹس اےپ کے ذرےعہ رابطہ کیاجاسکتاہے۔