قطر کے حامی طیب اردگان کھل کر میدان میں آگئے، عرب ممالک میں کہرام برپا

انقرہ(ملت ٹائمزایجنسیاں)
سعودی، قطر تنازعے میں ترکی کا جھکاﺅ پہلے ہی قطر کی طرف تھا لیکن اب ترک صدر رجب طیب اردگان کھل کر میدان میں آ گئے ہیں اور سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔ یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق عرب ممالک نے قطر کو مطالبات ماننے کے لیے جو ڈیڈلائن دے رکھی تھی اس کے خاتمے پر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ”عرب ملکوں نے قطر سے جو مطالبات کیے ہیں وہ غیرحقیقی ہے۔“
فرانسیسی ٹی وی چینل فرانس 24کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کامزید کہنا تھا کہ” سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات و دیگر نے قطر کو 13مطالبات کی جو فہرست دی تھی وہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔“ اس موقع پر شام کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ”ترکی، شام کے شمالی علاقے میں بھی کرد فورسز کے خلاف زمینی آپریشن کرنے کے لیے تیار ہے۔ اگر ہمیں خطرہ محسوس ہوا تو ہم یہ آپریشن کر گزریں گے۔“