مصر میں فوجی مرکز پر حملہ، ایک افسر سمیت دس اہلکار جاں بحق

قاہرہ(ملت ٹائمزایجنسیاں)
مصر کے علاقے جزیرہ نما سینا میں شدت پسندوں کے حملے میں مصری فوج کے ایک افسر سمیت 10 اہلکار ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق حملہ البرث نامی علاقے کے جنوب میں واقع ایک گاو¿ں رفحہ میں فوج کے ایک مرکز کے نزدیک واقع چوکی پر ہوا۔حکام نے بتایا ہے کہ پہلے ایک خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی چوکی سے ٹکرادی جس کے بعد درجنوں نقاب پوش مسلح جنگجووں نے فوجی مرکز پر حملہ کرکے اندھا دھند فائرنگ کی۔جس کے نتیجے میں مصری فوج کے اسپیشل یونٹ کے ایک اعلیٰ افسر کرنل احمد المنسی سمیت 10 اہلکار ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران داعش نے مصر میں آباد قبطی عیسائیوں پر چار بڑے حملے کیے ہیں جن میں بیسیوں افراد مارے گئے۔