پاکستان:قطری شہزادے کو شامل تفتیش نہ کیا گیا تو جے آئی ٹی رپورٹ قابل قبول نہیں ہوگی: خواجہ آصف

اسلام آباد(ملت ٹائمز۔ایجنسیاں)
وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قطری شہزادے کا بیان لینے میں جے آئی ٹی ممبران پس و پیش سے کام لے رہے ہیں۔ قطری شہزادے کو شامل تفتیش نہ کیا گیا تو جے آئی ٹی کی رپورٹ قبول نہیں کریں گے۔
اسلام آباد میں مسلم لیگ(ن) کے وفاقی وزرا ءکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی ممبران نے تحقیقات کے لئے درست طریقہ اختیار نہیں کیا۔ جے آئی ٹی میں وزیر اعظم اور ان کے خاندان سے جس انداز سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔اس کی سی ڈیز ریلیز کی جائیں اور عوام کو اس بارے میں بتایا جائے۔ قطری شہزادے کو شامل تفتیش نہیں کیا گیا ، حالانکہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے حوالے سے کی جانے والی تحقیقات میں بیرون ملک جاکر ثبوت اکٹھے کئے گئے۔مارک سیگل اور مشرف سمیت کئی ایسے واقعات ہیں جن میں جے آئی ٹی نے بیرون ملک کا کر ثبوت اکٹھے کئے تھے۔ یہ ملک کے منتخب وزیر اعظم ہی ہیں جنہوں نے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا ، سب سے بڑی عدالت عوام کی عدالت ہے ، جبکہ اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بیٹے کو بچانے کے لئے احادیث کا حوالہ دیا جاتا رہا۔انہوں نےپاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ قوم کو حساب دی?ں گے ا?پ کو طلاق یافتہ بیویاں کیسے پیسے بھجواتی ہیں۔ جن ممالک میں پانامہ کا جرم سرزد ہوا تھا وہاں پر کوئی ا?ڈٹ رپورٹ نہیں ا?ئی کوئی تحقیقات نہیں ہوئی۔ عمران خان صاحب ا?پ زکو? کے پیسوں کا حساب تو دے دیں۔
واضح رہے کہ پریس کانفرنس سے قبل وزیر اعظم پاکستان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا تھا جس میں جے آئی ٹی کی متوقع رپورٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی تھی۔