مقبوضہ بیت المقدس(ملت ٹائمزایجنسیاں)
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے پیر کے روز بابِ مغاربہ کے راستے “یہودی آبادکاروں” کو پھر سے حرمِ قدسی کے صحنوں پر دھاوو¿ں کے آغاز کی اجازت دے دی۔ادھر محکمہ اوقاف کے فلسطینی ملازمین نے بابِ اسباط اور بابِ مجلس پر برقی آلات کی تنصیب کے سبب مسجد اقصی میں داخل ہونے سے انکار کر دیا جب کہ حرمِ قدسی میں درجنوں فلسطینی موجود ہیں۔
جمعے کے روز مسجد اقصی کے صحن میں 3 فلسطینیوں کے جاں بحق ہونے کے بعد سے مسجد اور اس کے اطراف میں کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔ مذکورہ فلسطینی نوجوانوں نے فائرنگ کر کے قابض اسرائیلی پولیس کے 2 اہل کاروں کو موت کی نیند سلا دیا تھا۔اس کے بعد اسرائیل نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسجد اقصی کے دروازوں پر نگرانی اور دھاتوں کی کھوج لگانے والے آلات نصب کر دیے۔ شہر میں موجود مسلمانوں نے اس اقدام کو مسترد کر دیا۔