احمد علی برقیؔ اعظمی
میری جے این یو ہے علمی زادگاہ
جس پہ ہے اربابِ دانش کی نگاہ
ہے یہ اقصائے جہاں میں انتخاب
فکرو فن کی ہے جو دلکش جلوہ گاہ
اک سپہرِ علم ہے یہ وہ جہاں
ہیں درخشاں علم و فن کے مہرو ماہ
آپ دیکھیں گے یہاں پر ہر جگہ
پُرسکوں ماحول تا حدِ نگاہ
کچھ نہیں خورد و کلاں کا امتیاز
ہیں مساوی سب گداگر ہوں کہ شاہ
علم کا ماحول آئے گا نظر
دہر میں سب سے جدا ہے اس کی راہ
ہے مجھے برقیؔ یہ عملی تجربہ
سب برابر ہیں یہاں پر کوہ و کاہ