کابل(ملت ٹائمز۔ایجنسیاں)
افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں امریکی بمباری کے نتیجے میں 16 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق ہلمند پولیس کے ترجمان سلام افغان نے بتایا کہ افغان پولیس ایک گاو¿ں میں طالبان کے خلاف آپریشن کررہی تھی جس کے لیے اس نے امریکا سے فضائی مدد طلب کی، تاہم اتحادی طیاروں کی بمباری کی وجہ سے 16 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ نیٹو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ افغانستان میں امریکی و نیٹو کی بمباری سے بڑی تعداد میں عام شہری جاں بحق ہوچکے ہیں تاہم ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی۔