فلسطین نے اسرائیل کے ساتھ تمام تر تعلقات منقطع کر دیے ہیں۔اسرائیل کی جانب سے مسجد ِ اقصیٰ میں سیکورٹی آلات کی تنصیب ناقابل قبول:محمو د عباس

بیت المقدس(ملت ٹائمز۔ایجنسیاں)
صدر فلسطین محمود عباس نے اعلان کیا ہے کہ “مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر نصب ڈیٹیکٹرز کو ہٹائے جانے تک اسرائیل کے ساتھ تمام تر تعلقات کو التوا میں ڈال دیا گیا ہے۔”فلسطین کے سرکاری ٹیلی ویڑن پر اپنے خطاب میں عباس نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کی جانب سے مسجد ِ اقصیٰ میں سیکورٹی آلات کی نصبی کو قبول نہیں کرتے۔ لہذا اس عمل درآمد کے خاتمے تک اس ملک کے ساتھ تمام تر تعلقات کو منقطع کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ “یہ ایک خیالی سیکورٹی کی آڑ میں ایک سیاسی فعل ہے ، جو کہ مسجد اقصیٰ کو اپنے قبضے میں لینے اور سلسلہ امن کے ذریعے حاصل کردہ پیش رفت سے راہ فرار کا ہدف رکھتا ہے۔اپنے خطاب میں حماس کو بھی اتحاد و یکجہتی کا پیغام دینے والے عباس نے مسجد اقصیٰ کے گرد صف باندھنے کی اپیل کی۔صدر فلسطین نے قومی مصالحتی حکومت کی جانب سے غزہ میں اپنے فرائض کو ادا کرسکنے اور قومی انتخابات کے انعقاد کے لیے حماس سے غزہ کی انتظامیہ کمیٹی کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔فلسطینی اعلی حکام کے ساتھ اجلاس کے بعد خطاب کرنے والے عباس نے القدس کی حمایت کو جاری رکھنے اور اس اعتبار سے شہر کے لیے 25 ملین ڈالر کی فراہمی کا عندیہ دیا ہے۔اقوام متحدہ سے بھی اپیل کرنے والے عباس نے فلسطینی عوام کے لیے بین الاقوامی تحفظ کا مطالبہ پیش کیا ہے۔