نئی دہلی (ملت ٹائمز)
نتیش کمارنے اپنے حلف لینے کا وقت پانچ بجے شام کا متعین کیاتھا لیکن اب وقت بدل کر دس بجے صبح کردیاگیا ہے جس سے پورا معاملہ واضح ہوگیا ہے اب سب کچھ چوری چھپے ہوگا اور اس طرح آرجے ڈی کو حکومت سازی کا دعوی پیش کرنے کا موقع نہیں مل پائے گا کیوں کہ تیجسوی یادو کو گیارہ بجے کا وقت دیا گیا ہے جس کا انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔