نواز شریف کو نااہل قراردیئے جانے کے بعد عمران خان کی خوشی کاکوئی ٹھکانہ نہیں رہا ،اتو ار کو یوم تشکر منانے کا اعلان ،ساتھ چھوڑ گئے تمام ساتھیوں کو بھی شرکت کی دعوت

اسلام آباد(ملت ٹائمزایجنسیاں)
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کو پریڈ گراﺅنڈ میں یوم تشکر منانے اور 21سالوں میں کسی بھی وقت ساتھ دینے والوں کو اس تاریخی جلسے میں شرکت کی دعوت دیدی ، ا±نہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر اداکرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف سے ذاتی کوئی لڑائی نہیں، انہیں چار عشروں سے جانتاہوں، میں جیل میں آٹھ دن قید رہا تو وہاں سب غریب تھے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ آج نئے پاکستان کی بنیادرکھی گئی ، ہمارا المیہ یہ تھا کہ ملک میں کمزورآدمی کیلئے الگ الگ نظام ہے ،میں نے آٹھ دن جیل میں گزارے اور وہاں صرف غریب لوگ تھے،بڑے بڑے ڈاکو پارلیمان میں ہیں، جیل سے حکومت اور حکومت سے اپوزیشن میں چلے جاتے ہیں،خوشی ہے کہ آج قائداعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان کی بنیاد رکھی گئی۔انہوں نے کہاکہ دھرنے کے ایک سو چھبیس دن مشکل سے گزرے اورآج عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتااور شکریہ اداکرتاہوں، جے آئی ٹی والے بھی ہیروہیں،یہ قوم کی جیت ہے، ہم تباہی کے کنارے پر کھڑے ہیں، ایک سال میں دس ارب ڈالر کا قرض لیا کیونکہ ملک چلانے کیلئے پیسہ نہیں ، ہمارے پیسے یہاں سے منی لانڈرنگ کے ذریعے دس ارب روپے ملک سے باہر جاتے ہیں اور اس کیلئے قرض لیتے ہیں، جیل میں موجود چھوٹے چور یہ کام کرتے ہیں؟یہ لوگ جارہے ہیں جن کے چھ چھ کروڑ روپے کے گھر ہیں۔عمران خان کاکہناتھاکہ میں نے پہلی دفعہ یہ دن دیکھا کہ تین عشروں سے طاقت میں موجود ، اداروں پر قابض شخص کیخلاف فیصلہ آیا، اور ہم امید کرسکتے ہیں کہ باقی ملکوں کی طرح آگے بڑھ سکتے ہیں، طاقتو کر قانون کا تابع کرسکتے ہیں،وزراءکو بھی علم تھا کہ لیکن اس کے باوجود خاندان کیساتھ کھڑے رہے جنہیں پاکستان اور بچوں کے مستقبل کی فکر نہیں؟ عمران خان کاکہناتھاکہ آج اپنی قوم کو کہتاہوں کہ بمباری سے قوم تباہ نہیں ہوتی ، جرمنی اور جاپان سامنے ہیں جو دس سال میں کھڑے ہوگئے، قومیں تب تباہ ہوتی ہیں جب انصاف کے ادارے ختم ہوں ، آج جس کو ہم جن ممالک کو تیسری دنیا کہتے ہیں ، وہ اس لیے غریب نہیں کہ وسائل نہیں بلکہ وسائل چوری ہورہے ہیں اور ادارے ملوث ہیں۔ سب سے پہلے ہمیں امیدملی کہ سپریم کورٹ کھڑی ہوگئی، جے آئی ٹی نے جو کام کیا وہ مغربی ممالک میں بھی نہیں ہوتا، اگر یہاں عزم کرلیا جائے تو باہرگیا پیسہ بھی واپس آسکتا ہے ، اب جھوٹ بولنے والوں اور پیسہ واپس لانے کی بھی باری آئے گی ، ہمیں اپنے وسائل کی حفاظت کرنی ہے۔ قوم کا پیسہ تعلیم اور صحت پر لگ سکتاہے ، یہ خوش آئند دن ہے ، باقی بھی چورڈاکو پکڑے جائیں گے۔
عمران خان نے کہاکہ میں ساتھیوں کا شکریہ اداکرتاہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا۔ پیچھے رہنے والوں کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ اتوار کو پریڈ گراﺅنڈ میں جلسہ کریں گے اور شام پانچ بجے یوم تشکر منائیں گے ، وہ سب لوگ آئیں جو اکیس سالوں میں کسی بھی وقت میرے ساتھ چلے تھے۔ جمہوریت میں ہمارا فرض ہوتا ہے اور یہی اپوزیشن کا کام ہے لیکن لیگی رہنمائ مجھے اور جہانگیرترین کو بھی احتساب کیلئے لے گئے، میرے پاس کوئی سرکاری دفتر نہیں اور لوگ مجھے خیرات بہت زیادہ دیتے ہیں۔ خودآپ ہسپتال نہیں بناتے اور کرپشن چھپانے کے لیے شوکت خانم پر الزامات لگاتے ہیں، وہ میرا تو نہیں، اس قوم کا ہسپتال ہے اور باربار کے حملوں پر مجھے تکلیف ہوئی ہے اور وہ بھی اس لیے میرا منہ بند کرواسکیں۔