نواز شریف کے بعد اب عمران خان کا ہوگا عدالت میں احتساب ،کپتان کا جشن ماتم میں تبدیل:پاک میڈیا

اسلام آباد(ملت ٹائمزایجنسیاں)
پاکستان میں جاری سیاسی بحران کے دوران اب خبر آرہی ہے کہ نوازشریف کی تلاشی کے بعد اب عمران خان کی تلاشی کا عمل شروع ہونے کو ہے کیونکہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے عمران خان کی نااہلی اور پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔نیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے عمران خان کی نااہلی اور پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس پیر سے سماعت کیلئے مقرر کر دیے ہیں ، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ان کیسز کی سماعت کریگا۔
پیر کے روز ہونے والی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل انور منصور اپنے دلائل دیں گے جن کے دلائل ختم ہونے کے بعد درخواست گزار لیگی رہنماﺅں کے وکلاءکے دلائل سنے جائیں گے۔