لاس اینجلس(ملت ٹائمزایجنسیاں)
امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں مسلح شخص نے چین کے قونصل خانے پر فائرنگ کر کے خودکشی کر لی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح شخص نے چینی قونصلیٹ کھلنے سے قبل فائرنگ کی جو بعد میں اپنی کار میں مردہ پایا گیاجبکہ فائرنگ کے واقعہ میں حملہ آور کے علاوہ کسی اور شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔چینی قونصلیٹ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ واقعہ انتہائی تشویشناک ہے، امریکی حکام عمارت اور وہاں کام کرنے والے سفارت کاروں کی حفاظت کے تمام ضروری اقدامات کریں۔تاہم پولیس نے حملہ آور کی لاش اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔