شمالی گجرات کے سیلاب زدہ علاقوں کی صفائی کے لےے جمعیت علماء(م) کے پانچ ہزار رضا کاروں نے خدمات پیش کی

نئی دہلی/احمد آباد(ملت ٹائمزپریس ریلیز)

شمالی گجرات کے ہندو اکثرےت علاقے دھانےرہ ( بناس کانٹھا )مےں بھےانک سےلاب کے بعد تتر بتر ہوئی زندگی کو سمےٹنے کی جدوجہد مےں جمعےة علماءہند کے کارکنان گھر گھر پہنچ رہے ہےں ۔مکانات اور عبادت خانوں کی صفائی کے ساتھ ہندو اور مسلمان کی تفرےق کےے بغےراندرون خانہ لائٹ فٹنگ ، گاڑےوںکی رےپئرنگ کا کام انجام دے رہے ہےں ۔اس کے علاوہ خوردو نوش کی چےزےں اور طبی سہولےات بھی پہنچارہے ہےں ۔  اس دور مےں جب کہ فرقہ پرستی اور نفرت عروج پرہے ۔ مولانا محمود مدنی جنرل سکرےٹری جمعےة علماءہند کے زےر سرپرستی مقامی جمعےة علماءاور ا س کے رضاکارنے دھانےرہ مےں اپنی خدمات سے بڑی مثال قائم کی ہے ۔ واضح ہو کہ پچھلے سوسالوں سے جمعےة علما ءہند مختلف فسادات اور سےلاب متاثرےن کے لےے کام کرتی رہی ہے ، آفات کے وقت بلاتفرےق ہر طبقے کی خدمت ، اس کی روشن ماضی وحال کا حصہ ہے ۔ دو سال قبل چےنئی مےں آئے بھےانک سےلاب کے موقع پرمولانا محمود مدنی کی قےادت مےں رےلےف کمےٹی نے اکثرےتی طبقے کے متاثرےن کو مسجد مےں جگہ دے کر نےکی کا کام کےا تھا ، جس کی ہر جانب سے ستائش ہو ئی تھی ۔ اب دھانےرہ مےںسبھی طبقوں کے گھر اور عبادت خانوں کی صفائی اور مرمت کرکے اسی تارےخ کو دوہراےا گےا ہے ۔جمعےة کی جاری خدمات کو وہاں کے وزےر اعلی تک نے سراہا ہے ۔ مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ سےلاب آنے کے فوری بعد ہی مولانا محمود مدنی کی ٹےم ےہاں پہنچ گئی تھی اور صرف ان کی ٹےم کے رضاکا ر نے مسجد و مندر کی صفائی کا کام انجام دےا ہے ، جس موقع پر سرکار صرف پلان کررہی تھی ، مولانامحمود مدنی کی ٹےم ہمارے گھروں کو صاف کرنے کے لےے پہنچ گئی تھی، کچھ غےر معروف عناصر اب ان کی ٹےم کی تصاوےر کواپنی خدمت کی خانے مےں لانے کی سعی نامشکور کررہے ہےں، جو سراسر دھوکہ دہی اور فرےب ہے ۔ پاٹن مےں ان تمام راحت رسانی کے کاموں کی نگرانی کررہے مولانا عبدالقدوس پالن پوری نائب صدر جمعےة علماءگجرات کررہے ہےں،جمعےة علماءہند کے سکرےٹری مولانا حکےم الدےن قاسمی سکرےٹری جمعےة علماءہند متاثرہ علاقہ کل پہنچ رہے ہےں ۔عتےق الرحمن قرےشی جنرل سکرےٹری جمعےة علماءبناس کانٹھا نے اےک رپورٹ مےں بتاےا ہے کہ ہماری اب تک کی خدمات کا لب لباب ےہ ہے ( ۱) صفائی مہم کے لےے پانچ ہزار تےن سو رضا کاروں نے اپنی خدمات انجام دی ہے ،ہمارے رضا کاروں نے رےفرل ہسپتال،پولس اسٹےشن ، اسکول ، نگرپالےکاوغےرہ کو بھی صاف کےا ہے : (الف ) نگرپالےکا دفاتر : 134( ب) مسجد :4(ج) مندر:14(د) مکان :1715(۲) کٹس کی تقسےم :دھانےرہ ، واچھول ، مالوترہ، آلواڑہ، گولےا، باپلا، شےری ، جھاڑی ، اناپور، نےنوا، شےونگر، ددوا، پانچوا، رامپورامےں کٹس تقسےم کی گئی ہےں : ( الف) کھانے پےنے کی کٹس : 1120( ب) برتن کی کٹس: 650( ج ) کپڑے کی کٹس : 3005 ( ۳) مےڈےکل کےمپس : دھانےرہ مےں مےڈےکل کےمپ اور اوپی ڈی چلائے جارہے ہےں:پالن پو راور احمد آباد کے مشہورڈاکٹرس کی خدمات حاصل کی گئی ہےں ، روزانہ چھ سو مرےضوں کا علاج کےا جارہا ہے ، اب تک پانچ ہزار آٹھ مرےضوں کو دےکھا جاچکا ہے ۔(۴) آٹو رکشہ کی مرمت : تاحال ساٹھ آٹورکشہ کی مرمت کی گئی ہے ( ۵) الےکٹرک فٹنگ: سےلاب کی وجہ سے جن کے گھرو ںمےں بجلی کنگشن خراب ہو چکا ہے ، ان کی فٹنگ کا کام جاری ہے ،ا ب تک ۰۵۱مکانوں مےں لائٹنگ کا کا م کےا جاچکا ہے ۔