ریاض(ملت ٹائمزایجنسیاں)
اسلامی دنیا کے مرکزی ترجمان کی حیثیت سے رابطہ عالمی اسلامی تنظیم کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد عیسی نے سعودی عرب کی جانب سے مختلف مذہبی گروہوں کے درمیان مثبت اور فائدہ مند بات چیت کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ مملکت نے امن کی اور انسانی باہمی بقاء کے آفاق کو وسیع کرنے کی دعوت دی ہے۔ڈاکٹر محمد عیسی نے نے یہ بات جاپان میں دنیا بھر کے مذاہب کے نمائندوں کے درمیان اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات کے دوران کہی۔
تنظیم کے سکریٹری جنرل نے ا±ن وجودوں سے خبردار کیا جو ناکام تجربات سے دوچار ہوئے اور انہوں نے روحانی اقدار کی صورت مسخ کرنے کی کوشش کی۔
مذکورہ مذہبی سربراہ ملاقات میں دنیا بھر میں مذاہب کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔