روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ بنگلہ دیش کا وہ سلوک جس کی کسی غیر مسلم ملک سے بھی توقع نہیں تھی

ڈھاکہ(ملت ٹائمزایجنسیاں)
بنگلہ دیش میں کوسٹ گارڈ نے ایک ایسی کشتی کو ملک میں داخل نہیں ہونے دیا جس میں 31روہنگیا مسلمان میانمار میں حالیہ فوجی کارروائیوں سے بچ کر پناہ لینے کے لئے آئے تھے۔
روزنامہ پاکستان کے مطابق کوسٹ گارڈ کو یہ کشی ناف دریا میں ملی جو کہ میانمار اور بنگلہ دیش کے درمیان سرحد ہے جبکہ کشتی پر موجود پناہ گزینوں میں خواتین اور بچے بھی موجود تھے۔ کوسٹ گارڈ کے ترجمان شیخ فخر نے بتایا کہ کشتی پر موجود پناہ گزینوں نے بتایا کہ وہ تشدد سے بھاگ کر آئے ہیں۔پناہ کے طلبگاروں میں 18 مرد، 9 خواتین اور 4 بچے تھے جن میں 2 افراد زخمی بھی تھے۔ شیخ فخر نے افسوس کے ساتھ کہا کہ پھر بھی ہمیں انھیں واپس بھیجنا پڑا۔واضح رہے کہ پناہ گزینوں کی حالیہ بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ کئی ماہ سے جاری میانمار میں فوجی کارروائی ہے جس میں ملک کی مسلمان اقلیت کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔