نئی دہلی(ملت ٹائمزایجنسیاں)
عصمت دری کامجرم ڈیرہ کا سربراہ گرمیت رام رحیم کی راس لیلاکی کئی کہانیاں نکل کرسامنے آرہی ہیں۔ اس کا ذلت آمیز چہرہ بے نقاب ہوکردنیاکے سامنے آچکاہے۔اس دوران رام رحیم کے بارے میں ایساخلاصہ ہواجسے جان کر سب حیران ہیں۔ دراصل بابا جس گوفے خواتین کولے جاتاتھاوہاں اسے معافی مل جاتی تھی۔
خودکوایک راک اسٹارسمجھنے والے بابا کے ڈیرے میں عصمت دری لفظ کے لئے ایک کوڈ ورڈتھا۔بابا اپنے گوفے میں خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات بناتھا، اسے گرمیت رام رحیم ”معافی “کہتاتھا۔جب بھی کسی خاتون یالڑکی کوبابارام کی رہائش گاہ پر بھیجا جاتا تھا، یعنی اس کے گوفے میںبھیجاجاتاتھاتو بابا کے چیلے اسے”بابا کی معافی“بتاتے تھے۔
خاص بات یہ ہے کہ بابا رام رحیم کی غار میں خدمت کے لئے صرف خواتین خادمائیں تعینات کی گئی تھیں۔وہاں ایک بارمیں 209 خواتین کورکھاجاتھا۔یہیں نہیںاس کے ارد گرد صرف خواتین پیروکار ہی رہتی تھیں۔سرسا کے ڈیرہ ہیڈکوارٹر میں بابا کی شکاربنیں خواتین نے پولیس کے سامنے اپنا درد بنان کیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ سربراہ نے اپنی رہائش گاہ میں خواتین کے ساتھ ریپ کرتاتھا۔بہت سی لڑکیاں توصرف اس وجہ سے باباکے کیمپ میں رہتی تھیں کیونکہ اس کے خاندان کے ارکان رام رحیم کے عقیدت مند تھے۔یہی وجہ ہے کہ وہ کیمپ چھوڑ نہیں سکتی تھیں۔ایک سادھوی نے کہا کہ رام رحیم کے گھر سے نکلنے کے بعد بہت سے لوگ اس سے پوچھتے ہیں کہ تمہیں بابا کی معافی ملی؟ پہلے وہ نہیں سمجھی لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ معافی کا مطلب کیاہے؟۔