جنگی آلات کے اضافہ پر تر کی کی مسلسل توجہ ،روس سے 400 قسم کے دفاعی میزائل کی خریداری کا معاہدہ

انقرہ(ملت ٹائمزایجنسیاں)
ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ روس سے ایس۔400 قسم کے دفاعی میزائل کی خرید کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نے سنگاپور اور ویت نام کے دوروں سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے ملاقات کی ،ملاقات دوران صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ ایس۔400 قسم کے میزائلوں کے حوالے سے سمجھوتہ طے پایا ہے تا ہم اس حوالے سے متعلقہ ادارہ ہی آخری فیصلہ کرے گا۔