مسلمانان عالم بہترین اخلاق کانمونہ پیش کریںاور سیرت نبوی کو مشعل راہ بنائیں:خطبہ حج میں امام کعبہ کی اپیل

مکہ المکرمہ (ملت ٹائمز)
امام کعبہ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتری نے خطبہ حج کے دوران کہا ہے کہ مسلمانوں کو اپنے اخلاق بہتر بنانے چاہئیں کیونکہ اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق اچھے نہ ہوتے تو لوگوں کی کثیر تعداد ان کے گرد کبھی جمع نہ ہوتی۔
خطبہ حج کے دوران امام کعبہ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتری نے امت کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اخلاق بہتر بنائیں کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیاتھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بار بار اخلاق بہتر بنانے کی تلقین کی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلیٰ اخلاق ہی تھے جن کی وجہ سے لوگوں کی کثیر تعداد ان سے متاثر ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان بھی سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرتے ہوئے اپنے اخلاق بہتر بنائیں اور غیر مسلموں اور اپنے مسلمان بھائیوں کو اپنے قریب لے کر آئیں۔