خطبہ حج میں امام کعبہ ڈاکٹر شیخ سعد ناصر کا امت اسلامیہ کے نام اہم پیغام ،احکامات شریعت کی اطاعت پر زور

مکہ مکرمہ(ملت ٹائمز)
ڈاکٹر شیخ سعد ناصر الششری نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ ہم پر لازم ہے شریعت کے احکامات پرپوری طرح عمل پیراہوں، زیادتی مسلمان کے ساتھ ہو یا غیر مسلم کے ساتھ اسلام میں منع ہے، شریعت اسلامیہ نے والدین کی خدمت کا درس دیا۔
خطبہ حج میں انہوں نے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالی نے امت کی ہدایت کے لیے بھیجا، اللہ نے تمام امتوں کو نبی بھیجے، اللہ نے حکم دیا ہے کہ اسی کی عبادت کرواور سرجھکاﺅ، توحید کا پیغام تمام انبیا کی تعلیمات کا بنیادی رکن ہے۔
ڈاکٹر شیخ سعدبن ناصرالشثری کا کہنا تھا کہ شریعت اسلامیہ کی خوبصورتی ہے کہ زمین پر زندگی کومنظم کیا، اللہ نے قرآن میں اعلان کیا کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا، نصیحت کرتا ہوں کہ تقویٰ اختیار کریں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام کی تعلیمات اچھے اخلاق کی بھی تعلیم دیتی ہیں، اللہ نے قرآن میں اعلان کیا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا، زکوٰة میں مال کا مخصوص حصہ فقرا کو صدقہ کرنا ہوتاہے، اللہ نے وعدہ کیا ہے کہ متقی بندے جنت میں داخل کیے جائیں گے، نصیحت کرتاہوں کہ تقویٰ اختیار کریں۔