عید کی مسرتوں کی درمیان عالم اسلام کیلئے اندوہناک خبر ،روہنگیا مہاجرین کی کشتیاں غرقاب، 26 سے زائد افراد جاں بحق

میانمار (ملت ٹائمزایجنسیاں)
میانمار سے ہجرت کرنے والے روہنگیا مہاجرین کی تین کشتیاں الٹنے سے کم از کم 26 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 15 بچے اور 11 خواتین شامل ہیں۔ بنگلہ دیش کی سرحدی پولیس کے مطابق یہ معلوم نہیں ہے کہ ان کشتیوں پر مجموعی طور پر کتنے افراد سوار تھے لیکن انہیں اب تک 26 لاشیں مل چکی ہیں۔ میانمار میں جاری پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے وہاں اب تک ایک سو سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ اٹھارہ ہزار سے زائد افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔بنگلہ دیش میں بھی ان کو پناہ لینے میں بہت سی مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔