پوری دنیا اور برطانیہ کے مسلمانوں کو ”عید مبارک“:برطانوی وزیر اعظم

14

لندن (ملت ٹائمزایجنسیاں)
برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے نے عید الاضحی کے موقع پر برطانیہ سمیت پوری دنیا میں موجود مسلمانو ں کو عید کی مبارک باد دی ہے۔
برطانوی وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں رواں سال حج کرنےوالے تمام عازمین حج کو بھی مبارک باد دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عیدکے مو قع پرتمام مسلمان خاندان اکٹھے ہوکرخوشیاں بانٹتے ہیں، برطانوی مسلمانوں کی برطانیہ کی ترقی میں بیش قیمت خدمات ہیں۔ تھریسامے کا کہنا تھا کہ اس موقع پر خوشیوں کے مو قع پرضرورت مندوں کوبھی یاد رکھیں۔