ٹوئٹر نے گرمیت رام رہیم کا اکاﺅنٹ بلاک کردیا،کئی ملین تھے فلوورز

نئی دہلی(ملت ٹائمز)
معروف مائکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹرنے ریپ کے مجرم اور بیس سالوں کیلئے جیل کی سلاخوں میں بند ریپ گروبابارام رہیم کا اکاﺅنٹ بند کردیاہے ۔
ٹوئٹر پر جب رام رہیم کو سرچ کیا جارہاہے تو لکھ کرکر آرہاہے کہ ہندوستان میں رام رہیم کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ بندکردیاگیاہے ،جن لوگوں نے اس کے ٹوئٹ کو ریٹوئٹ کیاہے وہاں بھی یہی لکھاہواآرہاہے کہ گرمیت رام رہیم کااکاﺅنٹ بلاک کردیاگیاہے ۔
واضح رہے کہ ڈیرہ سچاد سودہ کا سربراہ گرمیت رام رہیم ٹوئٹر بھی چلاتاتھا اور اس کا اکاﺅنٹ زیادہ اس کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت ہینڈل کرتی تھی ،یہ وہی ہنی پریت ہے جس کے ساتھ بابا کے جنسی تعلقات بھی قائم تھے اور ہر وقت وہ بابا کے ساتھ سایہ کی طرح رہتی تھی ۔فی الحال غائب ہے اور غداری کا مقدمہ بھی درج ہوگیاہے۔

 

SHARE