مو گا دیشو(ملت ٹائمز)
الشباب کے جنگجووں نے صو مالیہ کے فو جی اڈے پر دھاوا بو لا دیا، فائرنگ کے نتیجے میں 26صو مالی فو جی ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صو مالی فو جی آفیسر نے بتا یا ہے کہ الشباب کے لڑاکا دستے نے صو مالیہ کے جنوب میں واقع شہر کسمایو کے قریب فو جی اڈے پر حملہ کیا۔الشباب کے ترجمان کے مطابق اس حملے میں 26صو ما لی فو جی ہلاک ہوئے جبکہ 2گاڑیاں مکمل تباہ ہو گئیں اور 3گاڑیاں ہمارے جنگجو ساتھ لے آئے۔تاہم صو مالیہ کے سرکاری حکام نے ہلاکتوں کی تعداد واضح نہیں کی۔
صو مالیہ کے سرکاری ریڈیو نے بھی اس حملے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد ابھی معلوم نہیں ہو سکی۔