ایک ساتھ پانچ بچوں کی ولادت ،عید کی خوشی دوبالا

مظفرگڑھ(ملت ٹائمز)
عیدالاضحی کے تیسرے دن پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک خاتون نے ایک ساتھ پانچ بچوں کو جنم دیا ہے جس سے اہل خانہ میں خوشی کی لہری دوڑ گئی ہے اور حسن اتفاق یہ ہے کہ سبھی بچے صحت مند اور باحیات ہیں ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیدا ہونے والے بچوں میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں جو سب کے سب صحت مند ہیں۔گھر میں 5 بچوں کی ولادت پر بچوں کے والدین اور خاندان والے بہت خوش ہیں اور ان بچوں کو دیکھنے کے لئے دور دور سے رشتہ دار آ رہے ہیں۔