میانمار میں ہندو بھی بڈھسٹ دہشت گردوں کے نشانے پر ، مسلمانوں کے ساتھ وہ بھی بنگلہ دیش ہجرت کررہے ہیں

ڈھاکہ (ملت ٹائمزمحمد قیصر صدیقی)
میانمار کے صوبہ راکھین میں جہاں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا گیاہے اور صرف گذشتہ دس دنوں میں جہاں پانچ ہزاربے گناہوں کا قتل ہواہے ،26 سو سے زائد بستیاں نذر آتش ہوئی ہیں اور 90 ہزار روہنگیا مسلمان ہجرت پر مجبور ہوئے ہیں وہیں اس دوران ہندو کمینوٹی سے تعلق رکھنے والے پر بھی حملہ ہواہے ،دی وائر کی رپوٹ کے مطابق اب تک 86 ہندوبھی تشدد میں مارے گئے ہیں اور جان بچانے کی فکر میں مسلمانوں کے ساتھ وہ بھی بنگلہ دیش کا رخ کررہے ہیں ۔
اقوام متحدہ کی رپوٹ کے مطابق گذشتہ دس دنوں میں 90 ہزار بنگلہ دیش پہونچے والے روہنگیا میں تقریبا 14 سو ہندوبھی شامل ہیں ۔
ہم آپ کو بتادیں کہ میانمارمیں ہندﺅوں کی کل آبادی 0.5 فیصد ہے جبکہ مسلمانوں کی آبادی 5 فیصد ہے ۔