ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک کے صنعتی شہر مالیگاؤں سے ایک اور تاریخی احتجاج کا اعلان
مالے گاوں(ملت ٹائمز/زاہد شیخ
برما میں فوج ، پولس اور بدھشٹ دہشت گردوں کے ہاتھوں گاجر ، مولی کی طرح کاٹے جارہے روہنگیا مسلمانوں سے اظہارِ ہمدردی کے لئے اور عالم اسلام سمیت بھارتی حکومت کو بیدار کرنے کے لئے انسانیت بچائو سنگھرش سمیتی مالیگائوں کی جانب سے ۸؍ ستمبر ۲۰۱۷ء بروز جمعہ کو دوپہر تین بجے سے پانچ بجے تک قدوائی روڈ شہیدوں کی یادگار پر مسلمانانِ مالیگائوں کا پُر امن مظاہرہ رُکن اسمبلی آصف شیخ کی قیادت میں کیا جائے گا ۔ جس میں تمام ملی تنظیموں اور تمام ہی مسلک کے علمائے کرام کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ انسانیت بچائو سنگھرش سمیتی کے صدر اور رکن اسمبلی آصف شیخ نے کہا کہ اس وقت ہمارے وزیر اعظم مودی برما کے دورے پر ہیں اور وہاں اُن کے لئے سُرخ قالین بچھائے جارہے ہیں ۔ ہم اُن سے درخواست کرتے ہیں کہ برما کے ظالم حکمرانوں کو ہندوستانی مسلمانوں کے غم و غصہ سے واقف کرائیں اور انہیں ظلم و بربریت سے فوری طور پر روکیں ۔ آصف شیخ نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں مسلمانوں کو مارا جارہا ہے ۔ مسلم ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ مسلمانانِ مالیگائوں کے جذبات و احساسات کی ترجمانی کے لئے انسانیت بچائو سنگھرش سمیتی نے یہ قدم اُٹھایا ہے ۔ ھوں گاجر ، مولی کی طرح کاٹے جارہے روہنگیا مسلمانوں سے اظہارِ ہمدردی کے لئے اور عالم اسلام کو بیدار کرنے کے لئے انسانیت بچائو سنگھرش سمیتی مالیگائوں کی جانب سے ۸؍ ستمبر ۲۰۱۷ء بروز جمعہ کو دوپہر تین بجے سے پانچ بجے تک قدوائی روڈ شہیدوں کی یادگار پر مسلمانانِ مالیگائوں کا پُر امن مظاہرہ رُکن اسمبلی آصف شیخ کی قیادت میں کیا جائے گا ۔ جس میں تمام ملی تنظیموں اور تمام ہی مسلک کے علمائے کرام کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ انسانیت بچائو سنگھرش سمیتی کے صدر اور رکن اسمبلی آصف شیخ نے کہا کہ اس وقت ہمارے وزیر اعظم مودی برما کے دورے پر ہیں اور وہاں اُن کے لئے سُرخ قالین بچھائے جارہے ہیں ۔ ہم اُن سے درخواست کرتے ہیں کہ برما کے ظالم حکمرانوں کو ہندوستانی مسلمانوں کے غم و غصہ سے واقف کرائیں اور انہیں ظلم و بربریت سے فوری طور پر روکیں ۔ آصف شیخ نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں مسلمانوں کو مارا اور بے گھر صرف اسلام کے نام پر جارہا ہے ۔ مسلم ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ مسلمانانِ مالیگائوں کے جذبات و احساسات کی ترجمانی کے لئے انسانیت بچائو سنگھرش سمیتی نے یہ قدم اُٹھایا ہے ۔ اس روز شام تا رات دس بجے تک مالیگاؤں میں بیداری و مسلم ہمدردی کے اظہار کا جلسہ عام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گی