شاہی امام نے جمعہ کے خطبہ میں مسلم حکمرانوں کی غیر ت کو للکارا ،اگر آج تم روہنگیاکی مدد کو نہیں آﺅ گے تو یادر کھو کل تمہارا انجام اس سے بھی بدتر ہوگا

طیب اردگان کا شکریہ اداکرتے ہوئے مسلم ممالک کے سربراہوں کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کی

نئی دہلی(عامر ظفر ملت ٹائمز)
شانجہانی جامع مسجد دہلی کے شاہی امام مولانا سید احمد بخاری نے آپ نماز جمعہ کے خطاب میں روہنگیا بحران اور میانمار میں ہورہی مسل نسل کشی پر تقریبا آدھے گھنٹے تک خطاب کیا ،انہوں نے اپنی تقریر میں میانمار میں ہورہی مسلم نسل کشی اور بے لگام بڈھسٹ دہشت گردی کیلئے اقوام متحدہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ،انہوں نے بہت جذباتی انداز میں کہاکہ یہ کیسا اقوام متحدہ ہے ،کس کام کیلئے ہے جب ایک ملک کی دہشت گردی اور قوم کی قتل وغارت گری کو نہیں روک سکتاہے تو پھر اسے کس کام کیلئے تشکیل دیا گیا ہے ۔
آدھے گھنٹے کے خطاب میں مولانا سید احمد بخاری 57 مسلم ممالک حکمرانوں کے رویے کی بھی زبردست تنقید کی ،انہیں مسلمانوں کی غیرت کو للکارتے ہوئے کہاکہ کہاں ہو تم لوگ ،کس کام کی ہے تمہاری یہ حکمرانی ،تمہارے بھائی مررہے ہیں ،زندہ جلائے جارہے ہیں،خواتین کو عصمتیں لوٹی جارہی ہیں تمہارے غیرت نہیں جاگ رہی ہے ،اس ظلم کور وکنے کی توفیق نہیں ہورہی ہے ۔
شاہی امام نے اپنے خطاب میں ترکی کے رجب طیب اردگان نے کی ششوں کو سراہتے ہوئے انہیں ایک بیباک لیڈر اور عظیم مجاہد کہا،پوری قوم کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور دوسرے مسلم حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں اردگان کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کی ۔
ہم آپ کو بتادیں کہ نمازجمعہ سے قبل جامعہ مسجد کے پاس روہنگیا بحران کی حمایت اور میانمار میں ہورہی تاریخ کی سب سے بڑی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا ۔