آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکگ جاری:ہندوستان کی بادشاہت برقرار، آسٹریلیا پانچویں نمبرپرکھسکا

دبئی(ملت ٹائمزایجنسیاں)
آئی سی سی نے اپنی تازہ ترین ٹیسٹ کی درجہ بندی جاری کی ہے جس میں ہندوستانی ٹیم سرفہرست ہے۔وہیںآسٹریلیائی ٹیم کو بڑا دھچکالگاہے۔دراصل بنگلہ دیش کے خلاف سیریز 1-1ڈراکرنے کے باوجود آسٹریلیا کو ایک مقام کانقصان ہوا ہے اور چوتھے سے پانچویں پائیدان پرکھسک گئی ہے۔آسٹریلیائی ٹیم 100پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبرپرتھی لیکن بنگلہ دیش کے خلاف پہلے میچ میں شکست کے بعداسے تین پوائنٹس کانقصان ہوا۔آسٹریلیاکودرجہ بندی میں اپناچوتھامقام برقراررکھنے کیلئے اس سیریز میں1-0یااس سے بہترطریقے سے جیتناضروری تھا۔
اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے97-97پوائنٹس ہیں لیکن اعشاریے کے حساب سے آسٹریلیا ئی ٹیم نیوزی لینڈ سے آگے ہے اور ابھی اس کی پانچویں پوزیشن پر برقرار ہے،اگرہندوستانی ٹیم کے بارے میں بات کریں تو 125پوائنٹس کے ساتھ وہ سب سے اوپر ہے۔ٹیسٹ سیریز میں ہندوستان نے حال ہی میں سری لنکا کو 3-0سے ہرا یا۔اس کے علاوہ جنوبی افریقہ 110پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ، جبکہ انگلینڈ 105پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور نیوزی لینڈ( (97کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔اس کے علاوہ، پاکستان( (93کے ساتھ چھٹے، سری لنکا( (90کے ساتھ ساتویں اور ویسٹ انڈیز( (75پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبرپرہے۔ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دینے والی بنگلہ دیشی ٹیم کو پانچ پوائنٹس کافائدہ ہواہے۔بنگلہ دیشی ٹیم 74پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے،وہ صرف زمبابوے سے آگے ہے۔