دیوبند(ملت ٹائمزسمیر چودھری)
مسلمانوں کے خلاف سیاست کے کسی بھی موقع کو بی جے پی ہاتھ سے جانے نہیںدیتی ہے ،روہنگیا مسلمانوںکو لیکر عالمی قوانین اور ملکی روایت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وزیر اعظم اور کئی وزراءکی طرف سے ان پناہ گزینوں کو ملک بدر کئے جانے کی بات سامنے کے بعد مقامی بی جے پی لیڈران بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے سے پیچھے نہیںرہنا چاہتے ہیں،دیوبند میں بھی بی جے پی کے لیڈران نے میانمار کی قتل غارت کے لئے خود وہاں کے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرایا اور انہیں ملک میں پناہ دینا ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ بتایا ہے۔ ریلوے روڈ پر منعقد بی جے پی کی میٹنگ میں شہر صدر گجراج رانا نے کہا کہ ہندوستان میں بغیر حق کے داخل ہورہے روہنگیاں مسلمانوں کو لیکر یہاں کے مسلمانوں کو بڑی تشویش ستا رہی ہے، جبکہ کشمیری پنڈتوںکو لیکر انہیں کبھی بھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی ہے ۔گجراج رانا نے کہا کہ روہنگیا میں آج جوکچھ کارروائی میانمار حکومت کر رہی ہے اس کے لئے وہاںکے مسلمان خود ذمہ دار ہیں،روہنگیوں نے میانمار میں تشدد کا آغاز کیا تھا، مجبوراً حکومت نے ان کے خلاف کارروائی شروع کی۔ کہا کہ بھارت میں بھی تقریبا 40 ہزار روہنگیا غیر قانونی طور پر گھس آئے ہیں،جنہیں حکومت فوری طورپر باہر نکالے۔ اس دوران ڈاکٹر سکھپال،وشال رانا، دیپک تیاگی، وشو رانا،پریم چند کشیپ،دیپک ورما، سدھیر گرگ بیلی موجودرہے۔