ہند نژاد مسلم خاتون حلیمہ یعقوب سنگاپور کی پہلی خاتون صدر بنیں گی

 

سنگاپور(ملت ٹائمز/ایجسیاں)

ہند نژاد مسلم خاتون حلیمہ یعقوب سنگاپور کی پہلی خاتون صدر بنیں گی ، الیکشن کمیٹی نے انہیں صدارتی انتخاب کیلئے اہل قرار دیدیاہے ۔ مقامی اخبار کے مطابق سنگاپور پارلیمنٹ کی سابق اسپیکرمحترمہ حلیمہ یعقوب کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ سنگاپور میں صدر کا عہدہ مالائی نژاد باشندوں کیلئے مختص ہے ، حلیمہ یعقوب کے والد ہندوستانی تھے جبکہ ان کی والدہ مالائی نژاد تھیں اور اسی لئے انہیں اس عہدہ کے حصول کیلئے حقدار قراردیاگیاہے