معروف فقیہ علامہ یوسف القرضاوی کا نام انٹرپول کی مطلوبہ فہرست سے خارج

دوحہ(ملت ٹائمز)

عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر اور معروف فقیہ علامہ یوسف القرضاوی کا نام انٹر پول نے اپنی مطلوبہ فہرست سے خارج کردیاہے ۔

معروف چینل الجزیرہ نے عرب آرگنائزیشن برائے حقوق انسانی برطانیہ کے حوالے سے لکھا ہے کہ

انٹر نیشنل پولیس آرگنائزیشن ( انٹرپول) ان پر عائد الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہاہے کہ مصر ی حکومت کی جانب سے  علامہ قرضاوی کے خلاف عائد سبھی الزامات  محض سیاسی تھے ،اس لیے انہوں نے ان کا نام مطلوبہ لوگوں کی فہرست سے ہٹا دیا ہے ۔

واضح رہے کہ مصر نے 2014 میں انٹر پول سے سفارش کی تھی کہ قرضاوی کا نام  مطلوبہ لوگوں کی فہرست میں شامل کیا جائے ۔

علامہ یوسف القرضاوی ان دنوں قطر میں جلاوطنی کی زندگی بسر کررہے ہیں ۔

ہی آپ کو بتادیں کہ جون میں سعودی اتحاد اور قطر کے درمیان تنازعات بڑھنے کے بعد  سعودی عرب نے  بھی اپنی فہرست میں انہیں  دہشت گرد  قرار دیا تھا ، اور  مذاکرت کیلئے ایک اہم شرط ان کی ملک بدری کا مطالبہ تھا۔