عالمی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے، روہنگیا جنگجو

ینگون (ملت ٹائمز)
روہنگیا جنگجووں نے عالمی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کی ہے۔
چینل ”نیوز ایشیا“ نے خبر ایجنسی” اے ایف پی “کے زریعے رپورٹ کیا ہے کہ یہ بیان شدت پسند تنظیم القاعدہ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں القاعدہ نے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے دیگر دہشت گرد تنظیموں کی مدد طلب کی تھی۔ اراکن روہنگیا سالویشن آرمی (ARSA) نامی روہنگیا عسکریت پسند گروپ کا کہنا ہے کہ وہ صرف میانمار میں بدھ مت کے پیروکاروں کی جانب سے ایک طویل عرصے سے مبینہ ظلم کا شکار اپنی اقلیت کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
واضح رہے میانمار کی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں اب تک قریب تین لاکھ اسی ہزار روہنگیا پناہ لینے کے لیے بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔ دائیں بازو کے گروپ کاکہنا ہے کہ میانمار کی فوج ان روہنگیا جنگجوﺅں کی کارروائیوں کے زریعے تقریباً 11لاکھ کی روہنگیا آبادی کو ملک بدر کرنا چاہ رہی ہے۔