عالم اسلام کے دو اہم رہنماوں کی بند کمرے میں خفیہ ملاقات،دنیا بھر میں مسلمانوں کودرپیش مسائل اور اہم امور پر بات چیت

انقرہ(ملت ٹائمز)

سعودی اور ديگر ممالک کی جانب سے قطر کا بائیکاٹ کئے جانے کے بعد امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اپنے پہلے دورے پر کل ترکی پہونچے جہاں کا ان کا شاندار استقبال کیا گيا اور دونوں رہنماوں نے بند کمرے میں خفیہ ملاقات کرے اہم ایشوزپر بات چیت کی ۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب  نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد  الثانی سے انقرہ میں  ملاقات کی  جو کہ  ڈھائی  گھنٹے جاری رہی ۔ بندکمرے میں ہونے والی اس  ملاقات میں  دو طرفہ تعلقات کے علاوہ  علاقائی و عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ روہنگیابحران اور دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش مسائل پر بھی دونوں رہنماوں نے بات چیت کی اورمستقل حل نکالنے کے اسباب پر غور وخوض کیا ۔علاوہ ازیں خلیجی بحران  اور اس کے سفارتی حل کی کوششیں بھی موضوعات میں  شامل  رہیں ۔

دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق رائے کیا کہ دو طرفہ تعاون کے فروغ  کی  کوششوں  کو جا ری رکھا جائے گا