میانمارسرمایہ کاری کےلیے موزوں نہیں،حقوق انسانی کی پامالی کے سبب یورپی پارلیمانی وفد کا دورہ منسوخ

برلن(ملت ٹائمز/ایجنسیاں)

یورپی پارلیمان  کی عالمی تجارتی کمیٹی   نے اگلے ہفتے اپنا  دورہ میانمار ملتوی کر دیا ہے۔

ایک بیان میں  واضح کیا گیا ہے کہ  میانمار    کے سیاسی انتشار اور حقوق انسانی کی  پامالیوں  کے باعث  یہ دورہ ملتوی کیا گیا ہے   اور ہمارا خیال ہے کہ  موجودہ صورت حال میں  وہاں سرما یہ کاری کا ماحول سازگار نہیں ہے۔

علاوہ ازیں کمیٹی  نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف  تشدد،قتل و غارت  گری   اور  جنسی زیادتیوں  کو فوری طورپر روکتےہوئے  امداد انسانی کے اداروں  کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کمیٹی  ارکان نے  میانمار کی لیڈر  آنگ سان سوچی  سے بھی  مطالبہ کیا ہے کہ وہ  مسلمانوں کے قتل عام  کو  فوری طور پر روکیں