بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کیلئے ہندوستان نے مدد کا ہاتھ بڑھایا،اپنے یہاں پناہ سے انکار

نئی دہلی(ملت ٹائمزایجنسیاں
جمعرات کے روز ہندوستان نے بنگلہ دیش میں رہنے والے روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے انسانی ہمدردی پر مبنی مدد کی پیش کش کی اورمیانمار سے نقل مقام کرکے بنگلہ دیش پہنچے روہنگیوں کے لئے کھانے کا سامان اور دیگر ضروری اشیاءروانہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔
راحت کا سامان” آپریشن انسانیت “ کے مختلف کنسائن منٹ روانہ کئے جائیں گے۔ جمعرات کے شب کو پہلے مرحلے کی امداد چیتا گونگ سے بذریعہ انڈین ائیر فورس کے ہوائی جہاز سے روانہ کی گئی ہے۔وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ” انسانیت کی بنیاد پر بنگلہ دیش میں بڑی تعداد میں مقیم مہاجرین کو مدد کریں گے“۔
قبل ازیں ڈھاکہ نے نئی دہلی کو بنگلہ دیش حکومت کو ہزار وں روہنگی مسلمانوں مدد میں انہیں درپیش مشکلات سے واقف کرواتے ہوئے مدد کی بات کہی تھی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ راحت کاری سامان میں ضروری چیزیں جس کی عوام کو سخت ضرورت ہے شامل ہیں‘اس میں چاول‘ دالیں‘ شگر‘ نمک‘ خام تیل‘ چائے کی پتی‘ نوڈلس‘ بسکٹ‘ مچھر دانی‘ شامل ہیں۔بیان میں کہاگیا ہے کہ جب بھی بنگلہ دیش کو ضرورت پڑتی ہے ہمارے ایک اچھے پڑوسی کی طرح بنگلہ دیش کا ساتھ دیتے ہیں۔ ہندوستان بنگلہ دیش کو تمام محاذوں پر درکار مدد کے لئے تیار ہے“۔یواین کے مطابق 3,700000روہنگی مسلمان25اگست کے بعد راکھین میں پیدا ہوئی کشیدگی کے بعد ہجرت کرتے ہوئے بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔