میرٹھ (ملت ٹائمز)
میانماربرماکے مسلمانوں اورانسانیت پرظلم وتشددابھی بھی رکنے کانام نہیں لے رہاہے لاکھوں انسانوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدترسلوک کیاجارہاہے انسانیت مفقودہوتی نظرآرہی ہے اورساری دنیامیں انسانیت کے علمبرداربرمامیں انسانیت کومٹتے دیکھ کربھی خاموشی لگائے بیٹھے ہیں ،دوسری جانب پوری دنیاکی انسانیت نواز عوام اس ظلم کے خلاف احتجاج کررہی ہے لیکن حکومتوں پرکوئی فرق نہیں پڑرہاہے آج جمعیة علماءشہرمیرٹھ کے صدرنائب شہرقاضی زین الراشدین نے جمعیة علماءہندکے کارکنان اورعوام کے ساتھ ڈی ایم سے ملاقات کی اوروزیراعظم ہندعزت مآب مودی کے نام ایک مکتوب پیش کیاہے جسمیں ا ن سے مطالبہ کیاگیاہے کہ برماکے اندرمسلمانوں اوراقلیت پر ظلم وتشددکیاجارہاہے اورایساگھنوناعمل انسانی جسم کے ساتھ کیاجارہاہے جس سے روح کانپ اٹھتی ہے ہماراحکومت ہندسے مطالبہ ہے کہ وہ انسانیت کے ناطے وہاں پرہورہے مظالم کے خلاف مداخلت کرے اوروہاں کی حکومت پردباو¿ بنائے کہ وہاں پرروہنگیائی مسلمانوں پرظلم نہ کیاجائے انسانیت کااحترام کیاجائے ،میمورنڈم میں کہاگیاہے کہ وہاں پرہندومسلم ،سکھ عیسائی اوردلتوں کوبھی قتل کیاگیاہے صرف مسلمان ہی نہیں ہیں ظلم کاشکاریہ بات الگ ہے کہ مسلمانوں کی اکثریت ظلم کاشکارہوئی ہے اسلئے جمعیة علماءحکومت ہندمودی سے مطالبہ کرتی ہے اوروہ انسانیت کی حرمت کوسمجھتے ہوئے ہندوستان میں برمامیانمارکے سفارت خانہ کوبندکرائے ،یہ کہاں کی انسانیت کہ بلاوجہ کسی کوقتل کیاجائے جسم انسانی کے ساتھ جانوروں سے بھی بدترسلوک کیاجائے ۔ہمارامطالبہ ہے کہ برمامیں ظلم وتشددکوفوری روکاجائے اورامن وامان کی فضاقائم کی جائے اورروہنگیائی مسلمانوں کی حفاظت کویقینی بنایاجائے ۔ڈی ایم سے ملاقات کے اس موقع پر مولاناسلمان قاسمی ناظم اعلی جمعیة علماءشہرمیرٹھ ، قاضی زین الراشدین ،حاجی غلام محمدسابق ایم ایل اے ،ڈاکٹریوسف قریشی ایڈوکیٹ ،حاجی عمران صدیقی نائب صدر،حاجی ارشاد،ایوب انصاری ،مفتی عفیف اللہ قاسمی ،مولاناعلیم الدین ،مفتی شاہ جہاں ،انجم نظامی ،مولاناعمران اخترانصاری ،شعیب انصاری ،مفتی یامین ،حبیب انصاری ،مولاناشاہ نواز،مفتی قربان ،حافظ عمران وغیرہ موجودتھے ۔