سعودی اتحاد کے اہم ترین ملک کا اسرائیل کے ساتھ اظہار دوستی ، یہودیوں سے قریب ہونے کی کوشش

لاس اینجلس(ملت ٹائمزایجنسیاں)
اسرائیل کی غاصب فوج نے فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھاہے جس پر عرب دنیا نے اسرائیل کا بائیکاٹ کر رکھا ہے، لیکن بحرین کے بادشاہ نے اسرائیل کے بائیکاٹ کے متعلق ایسا بیان داغ دیا ہے کہ پوری مسلم دنیا دل گرفتہ ہو گئی ہے۔ یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے کہا ہے کہ ”عرب دنیا نے اسرائیل کا جو بائیکاٹ کر رکھا ہے میں اس کے سخت خلاف ہوں اور میرے ماتحت لوگ اسرائیل کا دورہ کرنے میں آزاد ہیں۔ میرے وزارائ ، دیگر حکومتی اور شہری عمال جب چاہیں اسرائیل جا سکتے ہیں، انہیں کھلی چھٹی ہے۔“
شاہ حماد کا یہ بیان لاس اینجلس میں سائمن ویسنتھل سنٹر کے زیراہتمام ایک بین الاقوامی تقریب کے منتظم رابیس ماروین ہیئر نے پڑھ کر حاضرین کو سنایا۔ یہ تقریب دیگر مذاہب کے لوگوں کو یہودیوں کے قریب لانے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ اس میں مسلمانوں، ہندوں، بدھ متوں، عیسائیوں ، یہودیوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی، اس تقریب میں مسلمان ممالک کویت، مصر، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات اور آذربائیجان کے سرکاری عہدیدار بھی شامل تھے۔تقریب میں بحرین اور امریکہ کے قومی ترانے بھی پڑھے گئے۔رابیس نے کچھ عرصہ قبل بحرین کا دورہ کیا تھا جہاں شاہ حماد نے اس سے ملاقات میں یہ بیان دیا۔ رابیس نے تقریب میں بتایا کہ ”بحرین کا دورہ ہمارے لیے چشم کشا تھا۔ وہاں میں نے ایک بڑا گرجا گھر دیکھا جس پر بہت بڑا کراس کا نشان تھا۔ اس سے کچھ فاصلے پر ہندو?ں کا بہت بڑا مندر تھا اور اس سے 90میٹر کے فاصلے پر ایک عالیشان مسجد موجود تھی۔شاہ حمد نے ملاقات میں مجھے یہ بھی بتایا کہ وہ دارالحکومت منامہ میں ایک مذہبی میوزیم قائم کرنے جا رہے ہیں جہاں تمام مذاہب کے متعلق اشیائ رکھی جائیں گی۔“