نیویارک(ملت ٹائمز/ایجنسیاں)
روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کے سربراہ مرزوکی دارسمین کا کہنا ہے کہ انہیں میانمار میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
مرزوکی دارسمین نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اب تک میانمار میں داخلے کی اجازت کا انتظار کر رہے ہیں اور جب تک میانمار حکومت کی جانب سے واضح ہدایت نہیں مل جاتی ،اس وقت تک فیکٹ فائنڈنگ مشن کام نہیں کرسکتا۔
فیکٹ فائنڈنگ مشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کو میانمار میں جانے کی اجازت نہیں تاہم وہ پرامید ہیں کہ روہنگیا مسلمانوں کا مسئلہ جلد حل کرلیا جائے گا۔
واضح رہے کہ میانمار کی ریاست رخائن میں ریاستی سرپرستی میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے واقعات سامنے آنے کے بعد سے اب تک 4 لاکھ سے زائد افراد بنگلادیش نقل مکانی کرچکے ہیں۔