ہالی ووڈ اداکارہ بھی آگئیں میدان میں ،روہنگیا مسلمانوں پر ظلم وستم روکنے اور انہیں حق شہریت دینے کا آنگ سوچی سے مطالبہ

نیویارک(ملت ٹائمزایجنسیاں)
میانمار کی حکومت کی طرف سے روہنگیا مسلمانوں پر کیے جانے والے مظالم پر ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی بھی میدان میں آگئیں اور میانمار کی حکومت اور اس کی نوبل انعام یافتہ رہنما آنگ سان سوچی سے فوری طورپر مظالم رکوانے کا مطالبہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق انجلینا جولی کاکہناتھاکہ یہ واضح ہے کہ فوج کی طرف سے ہونیوالا تشدد روکنے اور مہاجرین کوواپسی کی اجازت دینا اشد ضروری ہے ، روہنگیا مسلمانوں کو بھی حقوق دیئے جانے چاہیں، ہم سب کی خواہش ہے کہ آنگ سان سوچی انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کرسکیں۔یادرہے کہ سوچی پر الزام ہے کہ وہ اس شدت پسندی کی مذمت تک نہیں کررہیں، دوسری طرف گزشتہ تین ہفتوں کے دوران تقریباً چار لاکھ روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش پناہ لینے پر مجبور ہوگئے جبکہ ایک ہزار سے زائد مارے جاچکے ہیں۔