افغان کے صوبہ غزنی میں فضائی حملہ، 7 طالبان جاں بحق،2 شہری زخمی

کابل(ملت ٹائمزایجنسیاں)
افغانستان کے صوبے غزنی میں فضائی حملے میں کمانڈر سمیت 7طالبان ہلاک اور 2 شہری زخمی ہوگئے۔رپوٹ کے مطابق ترجمان صوبائی گورنر نے ایک بیان میں کہاکہ ہلاک ہونے والے 7 طالبان جنگجووں کو دیہاک ضلع میں نشانہ بنایا گیا جبکہ حملے میں 2 شہری بھی زخمی ہوئے تاہم مقامی لوگوں کی جانب سے فضائی حملے میں3 شہریوں کے جاں بحق ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔دوسری جانب طالبان ترجمان نے فضائی حملے میں طالبان جنگجووں کے محفوظ رہنے کا دعویٰ کیا ہے