روہنگیا مہاجرین کو بنگلہ دیش سے واپس لانے کے لیے تیار ہیں: آنگ سوچی

ینگون : ( ملت ٹائمز )
میانمار کی طاقتور رہنما آنگ سان سوچی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت بنگلہ دیش میں موجود روہنگیا مہاجرین کو میانمار واپس لانے کے لیے ان کی تصدیق کا عمل شروع کرنے کو تیار ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نِیپیداو میں مختلف ممالک کے سفیروں سے ایک ملاقات کے دوران آنگ سان سوچی کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں کے دوران تشدد سے بچنے کے لیے ہجرت کر گئے روہنگیا کی تصدیق کا یہ عمل کسی بھی وقت شروع کیا جا سکتا ہے۔ سوچی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی حکومت انسانی حقوق کی تمام خلاف ورزیوں اور غیر قانونی تشدد کی مذمت کرتی ہے۔