نیو یارک(ملت ٹائمزایجنسیاں)
اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران امریکہ میں سکھوں نے پھر احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا ہے ،امریکن میڈیا کے مطابق خالصتان تحریک کے حامی ہزاروں سکھوں نے نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں بھارت مخالف ریلی نکالی۔ اس موقع پر انہوں نے بھارت مخالف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی کے نعرے بھی درج تھے۔ سکھوں نے اپنے مظاہرے کے دوران نہ صرف آزادی کا مطالبہ کیا بلکہ بھارت کو دہشتگرد ریاست اور سکھوں کی قاتل ا سٹیٹ قرار دیا۔
سکھ مظاہرین نے عالمی برداری سے مطالبہ کیا کہ ان پر جاری بھارتی مظالم کا سلسلہ بند کرایا جائے اور 1984 کے گولڈن ٹیمپل سانحے میں مارے جانے والے سکھوں کے اہل خانہ کی انصاف کی فراہمی میں مدد کی جائے۔