نئی دہلی (ملت ٹائمز)
الزام تراشیوں اور بیان بازیوں کے درمیان 24 ستمبر بروز اتوار مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آیا ۔ مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کو امیر جبکہ شیخ ہارون سنابلی کو ناظم عمومی منتخب کیا گیا ہے اور وکیل پرویز جمعیت کے نئے ناظم مالیات ہوں گے ۔ خیال رہے کہ مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی گزشتہ تین مرتبہ سے لگاتار ناظم عمومی منتخب ہوتے آئے تھے ، تاہم اس مرتبہ ان کو امیر منتخب کیا گیاہے ۔
نیوز 18 اردو کے مطابق انتخابات سے قبل ہی جمعیت سے وابستہ افراد میں تشویش پائی جارہی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انتخاب محض ایک رسمی ہے اور سبھی چیزیں پہلے سے ہی طے کی جاچکی ہیں ۔ بعض افراد کا یہاں تک کہنا تھا کہ چونکہ مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی جمعیت کے قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئےتین مرتبہ ناظم عمومی رہ چکے ہیں ، اس لئے اس مرتبہ وہ امیر بن کرجمعیت کی باگ ڈور اپنے ہی ہاتھوں میں رکھنے کی کوشش کریں گے ۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے نئے عہدیداروں کا انتخاب، شیخ ہارون سنابلی ناظم عمومی جبکہ مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی امیر منتخب
قابل ذکر ہے کہ پچھلی مرتبہ مولانا اصغر علی امام مہدی جب تیسری میعاد کیلئے منتخب کئے گئے تھے تو ان کے خلاف زبردست دھاندلیوں کا الزام لگایا تھا





