کولمبو: ( ملت ٹائمز؍ایجنسیاں) مقامی عہدیداروں نے بتایا کہ منگل کے روز شدت پسند بدھسٹ پجاری سری لنکا کے درالحکومت کے قریب میں واقعہ اقوام متحدہ کے محفوظ گھر میں مقیم روہنگیوں پر حملہ کیا جس کے بعد منتظمین کو انہیں دوسرے جگہ منتقل کرنا پڑا۔
ایک پولیس افیسر نے کہاکہ زعفرانی پٹیاں باندھے بدھسٹ پجاریوں کی قیادت میں ہجوم چاردیواری پر مشتمل ہمہ منزلہ عمارت میں گیٹ توڑ کر داخل ہوا جس کے بعد خوفزدہ پناہ گزین اوپری منزل پر چلے گئے۔
اپنا نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ایک عہدیدار نے کہاکہ ’’ ہم نے ہجوم کو پیچھے دھکیل کر پناہ گزینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا‘‘
سری لنکا کے شمالی سمند ر میں ایک کشتی میں زندگی او رموت کے درمیان کشمکش کرتے ہوئے 31 روہنگی پناہ گزینوں کو دیکھنے کے بعد سری لنکا کے بحریہ ٹیم نے انہیں بچانے کا کام کیا تھا۔ عہدیدار نے کہاکہ روہنگی وہیں پر تیسرے ملک میں بسائے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سری لنکا میں دستاویزات کے عمل کی یکسوئی تک انہیں یہاں پر تسلیم کیا جائے گا۔ ایک بدھسٹ پجاری جس بلڈنگ میں طوفانی انداز میں داخل ہوا اس نے فلم بنائی اور اسنیہالی جاتیکا بالا مولووا ( سنہالسی نیشنل فورسس) کی جانب سے اس جگہ پر توڑ پھوڑ کے لئے دیگر سے بھی ساتھ دینے کی اپیل کررہا ہے۔
اپنے فیس بک پوسٹ میں بدھسٹ نے کہاکہ ’’ یہ روہنگی دہشت گرد ہیں جنھوں نے میانمار میں بدھسٹ پجاری کا قتل کیا ہے ‘‘ اور روہنگی ماؤں کی طرف اشارہ کیا جن کی گود میں معصوم بچے ہیں۔