برلن(ملت ٹائمزایجنسیاں)
جرمنی کے شہر بریمن میں فاتح جامع مسجد پر ایک اسلامک فوبیا حملہ کیا گیا ہے۔خبروں کے مطابق اسلامی سوسائٹی قومی نظریہ انجمن سے منسلک اور علاقے کی پہلی مینار والی مسجد کی دیواروں پر دین اسلام کی تحقیر کرنے والی تحریریں درج کی گئی ہیں۔جامع مسجد فاتح کے سیکرٹری عبدالعزیز قابا دائے کا کہنا ہے کہ اس نازیبا حرکت کا پتہ صبح کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد کو آنے پر چلا۔
سال رواں بریمن میں اس قسم کا پہلا حملہ ہونے کا ذکر کرنے والے کابا دائے نے کہا کہ ہمیں اس مذموم حرکت پر دلی صدمہ پہنچا ہے۔انہوں نے حکومت سے سیناگوگ کی طرح مساجد میں بھی 24 گھنٹے پہرہ لگانے کی اپیل کی ہے۔
Leave a Reply