ڈھاکہ؍نئی دہلی : (ملت ٹائمز)
میانمار کی ریاست راکھین میں شدید عالمی دباءاور انٹر نیشنل ایشو بن جانے کے باوجود دہشت گردی اور تشدد کا سلسلہ جارہی ہے ،میانمار کی حکومت اور آرمی کی جانب سے روہنگیا پر حملہ کا سلسلہ بند نہیں ہورہاہے جس کی وجہ روہنگیا وہاں ہجرت کرکے بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کا رخ کررہے ہیں ، اس ہجرت کے درمیان متعدد کشتیاں اب تک سمندر کی نذر ہوچکی ہیں جس میں سینکڑوں مہاجرین ڈوب کرمرچکے ہیں ،ایک ایساہی حادثہ آج پیش آیا ہے جس میں کشتی کے ڈوب جانے پندرہ افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔
بنگلہ دیش میں روہنگیا کے درمیان ریلیف کا کام کرنے گئے جمعیۃ علماءہند کے انتظامی سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے براہ راست وہاٹس ایپ پر لکھ کر یہ اطلاع دی ہے کہ میانمار سے روہنگیا کی ایک کشتی بنگلہ دیش کی جانب آرہی تھی جو سمندر میں ڈوب گئی ہے ،اس کشتی میں تین بچہ سمیت کل پندرہ افراد سوار تھے ،سبھی مرچکے ہیں اور پندرہ لاشیں اب تک دریافت ہوئی ہیں مزید لاشوں کے ملنے کا اندیشہ ہے کیوں کہ حتمی طور پر یہ معلوم نہیں ہے کہ اس کشتی میں کل کتنے افراد سوار تھے ۔
واضح رہے میانمار کے صوبہ راکھین میں اب تک تشدد کا سلسلہ جاری ہے اور عالمی دباﺅ کے بعد روہنگیا کی نسل کشی کا سلسلہ بند نہیں ہواہے ۔





